{اسلامی داستانیں: داستان نمبر ۱۱۸}
دنیا مومن کے لیے زندان ہے
ترجمہ: عون نقوی
شیخ محمد بن یعقوب کلينی نے اپنی سند سے نقل کیا ہے:
محمد بن عجلان کہتے ہیں كہ میں امام صادقؑ كى خدمت ميں موجود تھا۔ ايك شخص آيا اور معاشی تنگی کے بارے میں شکایات کرنے لگا۔ امامؑ نے اسے فرمايا كہ صبر كرو خدا تمہارى زندگى ميں وسعت پيدا كردے گا۔ كچھ دير كے سكوت كے بعد امامؑ نے اسے كہا كہ مجھے بتاؤ كہ زندان كوفہ كى كيا خبر ہے كيسا ہے وہ؟ اس نے كہا كہ زندان كوفہ بہت تنگ بدبودار ہے اور جو لوگ اس زندان ميں ہوتے ہيں بڑى سخت زندگى گزار رہے ہيں۔ امامؑ نے فرمايا كہ تو ابھى زندان ميں ہے كيا تو چاہتا ہے كہ اس زندان ميں وسعت اور آسائش آ جاۓ؟ كيا تم نہيں جانتے كہ مومن كے لئے يہ دنيا زندان ہے۔[1] محمدى اشتہاردى،محمد،داستان ہاى اصول كافى، ص۴۸۲۔ [2] کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، ج۲،ص۱۲۵۰،ح۶۔
منابع:
↑1 | محمدى اشتہاردى،محمد،داستان ہاى اصول كافى، ص۴۸۲۔ |
---|---|
↑2 | کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، ج۲،ص۱۲۵۰،ح۶۔ |