loading

{حديث یوم}

موضوع:دنیاسےنفرت اور بغض رکھناافضل ترین عبادت ہے

شارح :سید محمد حسن رضوی

امام سجادؑ سے پوچھاگیاکہ اللہ کےنزدیک سب سےافضل اعمل کونساہے؟امام سجادؑنےفرمایا:اللہ تعالی کی معرفت اور اس کےرسول اللہﷺکی معرفت کےبعدسب سےافضل ترین عمل دنیاسےنفرت اوربغض رکھناہے[1] الکافی،ج۲،ص۳۱۷،حدیث۸

لمحہ غوروفکریہ

۱۔محبت اورنفرت انسان کی زندگی میں اس  کی پہچان اورتعارف بن جاتاہے۔برائی سےمحبت انسان کی شخصیت کوذلیل وخواروپست بنادیتی ہےاوراچھائی سےمحبت انسان کےکمال کی علامت ہے۔

۲۔مبت کامطلب باطنی وقلب تعلق کوجوڑنااوربرائت کامطلب باطنی وقلبی تعلق توڑنا ہے۔مومن وہ ہوتاہےجس کاقلبی تعلق دنیا سےمنقطع ہوتا ہےاوردنیاکی ہرچیزاس کی نظرمیں حقیراورپست ہوتی ہے،اگرچہ دنیا اللہ تعالی کی خلق ہےلیکن یہ وہ خلقت ہےجس سےلو دل لگاناانسان کودنیاسےجوڑدےگی اوربلندی کی طرف پروازنہ۔مومن دنیا کوبحالت مجبوری زندہ رہنےاورواجب حقوق وعبادت انجام  دینےکےلئےاستعمال کرتاہےلیکن قلب ودل کی گہرائیوں میں اس سےنفرت کرتاہےاوراللہ تعالی اوراولیاءالہی سےمحبت کرتاہے۔پس مومن کاجسم دنیامیں متاع دنیا کےہمراہ  ہوتاہےلیکن اس کاقلب اللہ سبحانہ،رسول اللہﷺانبیاءوآئمہؑ کےساتھ پیوست ہوتاہے۔

۳۔دنیادارمومن کےبرعکس ہوتاہے،اس کا دل مال،گاڑی، منصب ،جاب،شہرت،ریاست طلبی،خاندان وقبیلہ وزمین وملکیت کےساتھ پیوست ہوتاہے۔اس کےلئےدین ثانوی چیزاوردنیاکےحصول کاذریعہ ہوتاہے۔وہ امام ؑ سے رابطہ بھی دنیاکےلئےرکھتاہے،اس کےلئےامامؑ سےدنیاچاہتاہے۔پس انسان کی بہچان کااصل معیار یہی روایت ہےجوامامؑ سجادؑ سےمنقول ہے۔

منابع:

منابع:
1 الکافی،ج۲،ص۳۱۷،حدیث۸
Views: 16