loading

{حديث يوم}

مومن کےاحترام کےبارےمیں چندباتیں

تدوين بلال حسين

پیغمبراکرمﷺ نےحجۃ الوداع کہ جوآپؐ کی زندگی کی آخری حج تھااور اس میں بہت سارےمسلمانوں شرکت کی اس موقع  پرسرزمین منامیں مسلمانوں  کےدرمیان  کھڑےہوکرپوچھا:

يَا أَيُّهَا اَلنَّاسُ أَيُّ يَوْمٍ هَذَا قَالُوا يَوْمٌ حَرَامٌ ثُمَّ قَالَ يَا أَيُّهَا اَلنَّاسُ فَأَيُّ شَهْرٍ هَذَا قَالُوا شَهْرٌ حَرَامٌ قَالَ أَيُّهَا اَلنَّاسُ أَيُّ بَلَدٍ هَذَا قَالُوا بَلَدٌ حَرَامٌ قَالَ فَإِنَّ اَللَّهَ عَزَّ وَ جَلَّ حَرَّمَ عَلَيْكُمْ دِمَاءَكُمْ وَ أَمْوَالَكُمْ وَ أَعْرَاضَكُمْ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا فِي شَهْرِكُمْ هَذَا فِي بَلَدِكُمْ هَذَا إِلَى يَوْمِ تَلْقَوْنَهُ [1] شیخ صدوق ، محمد بن علی، الخصال ، ج :2 ، ص: 487۔

ترجمہ:

سب سےزیادہ محترم دن کونسادن ہے؟کہاآج کادن  (عیدقربان کادن)، پھرآپؐ نےپوچھا:سب سےزیادہ محترم مہینہ کونساہے؟کہا:یہی مہینہ (ذی الحجہ)، آپ ؐنےپھرپوچھا:سب سےزیادہ محترم کون سی سرزمین ہے؟کہا:یہی سرزمین (مکہ)، جان لیں کہ تمہاراخون اورتمہارامال تمہارےاوپرایسےہی محترم ہےجیسے آج کادن  اس مہینے میں اس  سرزمین  پراس دن تک تمہارےلیےمحترم ہےجس دن تم اللہ   سے ملاقات  کروگے۔

فہرست مقالہ

شرح حدیث:

۱۔انسان  اسلام اور ایمان کےسائےمیں  خاص احترام کامالک ہےاوریہ احترام ایمان اورعلم کےدرجات کی بناپرمختلف مراتب  کاحامل ہے۔

۲۔مسلمان کی جان،مال  اورعزت  کااحترام ہرمسلمان پرواجب ہے۔

۳۔مسلمان کا جنازہ بھی  زندہ  مسلمان  کی طرح محترم ہے۔

۴۔مسلمان کو ایسی جگہ دفن کرناجہاں  اس کی بےاحترامی شمارہوتی ہوجائزنہیں ہے۔

۵۔مسلمان  کی قبر کااحترام واجب ہے اور اس کی بےحرمتی  کرناحرام ہے۔

Views: 53

پڑھنا جاری رکھیں

گذشتہ مقالہ: حديث يوم
اگلا مقالہ: سعادت کا سبب