{قصص آئمه اطهارؑ}
جعفری مذہب کا طعنہ
ابو صباح كنانى( امام جعفر صادق ؑ کے بلند پایہ شاگرد و فقیہ) ايك دن امام ؑكى خدمت ميں موجود تھے اور عرض كى كہ يا مولا ؑہم آپ سے جوواسطہ اور تعلق ركھتے ہيں اس وجہ سے بہت دردناك زبان كے زخم ہم پر لوگ لگاتے ہيں۔ امام ؑنے فرمايا كہ تمہیں كونسا زبان کا زخم لگا؟ ابو صباح نے كہا كہ جب بھى لوگوں سے توتو ميں ميں ہوجاۓ تو نعوذ باللہ فورا ’’ جعفرى خبیث‘‘ كہہ كر طعنہ ديتے ہيں۔ امامؑ نے فرمايا كہ كيا واقعى ميرى خاطر تمہیں لوگ سرزنش کرتے ہیں؟ ابو صباح نے كہا جى ہاں ! امامؑ نے فرمايا كہ وہ افراد بہت پست ہیں۔اور پھر امام ؑنے فرمايا كہ ہمارے اصحاب وہ ہيں كہ جن کا ورع شديد ہوتا ہے اور عمل صرف خدا كے لئے كرتے ہيں ،اس عمل كى پاداش فقط خدا سے حاصل كرنےكى اميد ركھتےہيں، ایسے ہیں ميرے اصحاب۔[1] محمدی اشتہادی، محمد، داستان ہای اصول کافی، ص۴۳۷۔ [2] کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، ج۲، ص۷۷، ح۶۔
منابع:
↑1 | محمدی اشتہادی، محمد، داستان ہای اصول کافی، ص۴۳۷۔ |
---|---|
↑2 | کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، ج۲، ص۷۷، ح۶۔ |