loading

{اسلامی داستانیں: داستان نمبر ۱۱۷}

ایک بہترین دعا

ترجمہ: عون نقوی

شیخ محمد بن یعقوب کلينی نے اپنی سند سے نقل کیا ہے:

حضرت امام صادقؑ كے ایک معروف شاگرد ہیں جنا کا نام شعیب ہے۔ شعیب ايك دن امامؑ كى خدمت ميں حاضر ہوۓ اور عرض كى: يا مولاؑ ميں آپ كے ارادتمندوں اور شيعوں ميں سے ہوں۔ ميں كچھ دنوں سے حاجتمند ہوا، اس غرض سے چند رشتہ داروں كے پاس گيا ليكن ميرے رشتہ داروں نے ميرى كوئى مدد نہ كى۔ اس پر امامؑ نے فرمايا كہ اللہ تعالی نے تمہيں عطا كيا ہے (امامت و ولايت سے عشق) وہ اس سے بہت بہتر ہے جو تم سے ليا ہے۔(مال دنيا)
شعيب نے عرض كى: يا مولاؑ ميرے لئے دعا كريں كہ خدا مجھے ان لوگوں سے بے نياز كر دے۔ امامؑ  نے فرمايا كہ اللہ تعالی نے جب سے انسان كو خلق كيا ہے اس كو اس طور پر بنايا ہے كہ اس كى ضروريات اس كے بندوں كے ہاتھوں ہى پورى ہوں۔ پس يہ دعا درست نہيں ہے بلكہ يہ دعا كرو كہ خدا تجھے شرير اور بے دين لوگوں كى محتاجى سے نجات دے۔[1] محمدى اشتہاردى،محمد،داستان ہاى اصول كافى، ص۴۸۷۔ [2] کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، ج۲،ص۲۶۶،ح۱۔

منابع:

منابع:
1 محمدى اشتہاردى،محمد،داستان ہاى اصول كافى، ص۴۸۷۔
2 کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، ج۲،ص۲۶۶،ح۱۔
Views: 31

پڑھنا جاری رکھیں

گذشتہ مقالہ: دنیا مومن کے لیے زندان ہے
اگلا مقالہ: کامل ترین نصیحت