loading

حُمید بن مثّنی

تحرير: سید محمد حسن رضوی
2021-09-16

ابو المعزاء حُمید بن مثّنی کی توثیق قدماء میں سے نجاشی اور طوسی نے کی ہے اور انہی کے اقوال کی بناء پر متأخر علماء رجال نے ان کی وثاقتِ خاص کو ذکر کیا ہے۔

رجالی تفصیلات كا جدول

۱۔ نام : حُمید بن المثّنی [1]نجاشی، احمد بن علی، رجال النجاشی، ص ۱۳۲، رقم: ۳۴۰۔
۲۔ کنیت:  ابو المعزاء[2]طوسی، محمد بن حسن، فہرست الشیعۃ، ص ۱۵۴، رقم :۲۳۶۔
۳۔لقب/ نسبت: کوفی، بجلی [3]نجاشی، احمد بن علی رجال النجاشی، ص ۱۳۲، رقم: ۳۴۰۔، صیرفی[4]طوسی، محمد بن حسن، فہرست الشیعۃ، ص ۱۵۴، رقم :۲۳۶۔
۴۔ رجالی حیثیت:
توثیق خاص
۱۔ نجاشی: نجاشی نے دو مرتبہ کو ثقہ ثقہ کہا ہے۔[5]نجاشی، احمد بن علی، رجال النجاشی، ص ۱۳۲، رقم: ۳۴۰۔
۲۔ طوسی: ثقہ۔[6]طوسی، محمد بن حسن، فہرست الشیعۃ، ص ۱۵۴، رقم :۲۳۶۔
توثیق عام اس کی ضرورت نہیں ۔
۵۔طبقہ: آپ امام جعفر صادق # اور امام موسی کاظم# کے صحابی ہیں اور انہی سے روایات کو نقل کرتے ہیں۔[7]نجاشی، احمد بن علی، رجال النجاشی، ص ۱۳۲، رقم: ۳۴۰۔[8]خوئی، سید ابو القاسم، معجم رجال الحدیث، ج ۷، ص ۳۰۹، رقم: ۴۰۹۷۔

علمی تبصره

حُمید بن مثّنی کی وثاقت و جلالت کی تصریح علماءِ رجال کی جانب سے وارد ہوئی ہے جس کی وجہ سے ان کی وثاقت میں کسی قسم کا شک و شبہ نہیں پایا جاتا۔شیخ صدوق اور شیخ طوسی کا ابو المعزاء تک طریق صحیح ہے۔ [9]خوئی، سید ابو القاسم، معجم رجال الحدیث، ج ۷، ص ۳۰۹، رقم: ۴۰۹۷۔

Views: 21

پڑھنا جاری رکھیں

گذشتہ مقالہ: سعد بن عبد اللہ
اگلا مقالہ: وثوق نوعی