loading

عاق والدین

سوال :

اگر ماں اپنے بیٹے سے کہے کہ جاو اپنی بیوی کو طلاق دے دو ورنہ تمہیں عاق کر دوں گی، چونکہ اس کی بہو سے نہیں بنتی ہے تو کیا اس امر میں ماں کی اطاعت واجب ہے؟

جواب:

[[آیت اللہ العظمی علی حسینی سیستانی]]:

اس مورد میں ماں کی اطاعت واجب نہیں ہے اور ماں کا یہ کہنا کہ تمہیں عاق کر دوں گی صحیح نہیں ہے،مگر ہاں ماں سے بد کلامی نہیں کرسکتا۔[1] آفیشل ویب سائٹ علی حسینی سیستانی۔