یتیموں اور بیواؤں کا وارث
امىرالمومنىنؑ اىك گلى سے گزر رہے تھے كہ اىك عورت كو دىكھا جو پانى كى مشك اپنے كندھے پر اٹھاۓ جارہى تھى ۔امىرالمومنىنؑ آگے بڑھے اور اسكى مدد كى اور اس سے پوچھا كہ آپ خود كىوں پانى بھر كر لاتى ہىں؟ اس نے جواب دىا كہ مىرا شوہر على ابن ابى طالبؑ كے ہمراہ جنگ مىں مارا گىا ۔ىہ سن كر آپؑ كو بہت صدمہ ہوا اس رات آپؑ صبح تك نہ سو سكے۔جب صبح ہوئى تو خود آپؑ گوشت ، روٹىاں اور كھجورىں لے كر اس عورت كے گھر گئے ۔
Table of Contents
Toggleگوشت كے كباب تىار كئے اور ىتىم بچوں كو اپنى گود مىں بٹھاكر ان كو كھانا كھلاىااور ان سے دھىمى آواز مىں كہا كہ على ؑ كى اس خطا كو معاف كردو كہ وہ تمہارے حال سے غافل رہا۔پھر آپ نے تنور روشن كىا اور آگ كے قرىب ہوكر اس كى حرارت كو محسوس كىا اور خود سے ىوں كلام كىا: ’’ اے علىؑ ! اس دنىا كى آگ كى تپش كا مزا چكھو تاكہ تمہىں دوزخ كى آگ ىاد آۓاور آئندہ تم عام لوگوں اور ىتىموں اور فقىروں كے حال سے غافل نہ رہو‘‘۔[1]