ہر روز دوسرے شہر جاب پر جانے والے کا روزہ
سوال :
سوال یہ ہے کہ میں ہر روز دوسرے شہر جاب پر جاتا ہوں،تقریبا ۵۰ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتا ہوں؟ کیا مجھ پر روزہ رکھنا ضروری ہوگا اور نمازیں پوری پڑھونگا یا قصر؟
جواب:
[آیت اللہ العظمی علی حسینی سیستانی]:
اگر آپ مہینے میں کم از کم دس دن ہر روز اتنا سفر کرتے ہوں اور یہی معمول چھ ماہ تک جاری رہے تو آپ کثیر السفر ہیں۔کثیر السفر کا روزہ رکھنا بھی ضروری ہے اور اس کی نمازیں بھی پوری ہیں۔[1] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی۔
[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]:
آیت اللہ مکارم شیرازی کے نزدیک اگر آپ کثیر السفر ہیں تو آپ پر روزہ رکھنا واجب ہے اور نمازیں بھی پوری ہونگی۔
کثیر السفر بننے کی صورتیں :
۱۔مہینے میں چھٹی والے دنوں کو چھوڑ کر ہر روز سفر کرتے ہیں ۔
۲۔۴۵ دنوں میں کم از کم ہر ہفتے کے پانچ دن سفر کرتے ہیں۔
۳۔ دو مہینے یادو سے زائدہفتے میں تین دن یا ہر مہینے ۱۲ دن سفر کرتے ہیں ۔
اگر ان میں سے کوئی ایک صورت بھی آپ کو شامل حال ہے تو آپ کا روزہ صحیح اور نمازیں پوری ہونگی۔[2] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ مکارم شیرازی۔