loading

{اسلامی داستانیں: داستان نمبر ۸۱}

کتے کی عبادت

ايك شخص كو رياكارى كى عادت تھى ۔ وہ اپنى تمام عبادتيں لوگوں كو دكھانے كے لئے كيا كرتاتھا ۔ايك دفعہ اس نے سوچا كہ اس نے پورى زندگى تو رياكارى ميں گزار دى اب تويہ چاہئے كہ خالص خدا كے لئے عبادت انجام دے۔اسى غرض سے اس نے اپنى محلہ كى مسجد كو ترك كيا اور دوسرے محلے كى ايك ويران مسجد كو عبادت كے لئے انتخاب كيا۔ پہلى رات جب وہ مسجد پہنچا تو عبادت ميں مشغول ہوگيا كافى دير تك كسى كے بھى آنے جانے كى كوئى آواز يا آثار دكھائى نہ دئے اس لئے وہ خلوص سے عبادت كرنے لگ گيا كيونكہ اسے ديكھنے والا كوئى نہيں تھا۔ كافى دير بعد ايك آہٹ كى آواز آئى اس كو لگا كہ كوئى آدمى ہے ۔ اتنے ميں اسكا جذبہ ريا پھر جاگ اٹھا اور اس نے سوچا چلو اچھا ہے كوئى آگيا اب اس محلے والو ں كو بھى اس كى عبادتوں كا پتہ چل جاۓ گا۔چنانچہ وہ سارى رات عبادت ميں رہا۔ جيسے ہى صبح ہوئى اور روشنى پھيلى تو اس نے ديكھا كہ مسجد كےايك كونے ميں كتا سويا ہواہے ۔ جو كہ رات بارش كى وجہ سے بھاگ كر اس ويران مسجد ميں آگيا تھا۔ يہ ديكھ كر وہ بہت دكھى ہوا اور خود كو تھپڑ مارنے لگا كہ وہ كتنا بدنصيب ہے كہ وہ سارى رات ايك كتے كى خاطر عبادت كرتا رہا۔[1] پند و تاریخ، ج۳،ص۴۱۔

منابع:

منابع:
1 پند و تاریخ، ج۳،ص۴۱۔