ڈش انٹینا
سوال :
سیٹلائٹ چینلز دریافت کرنے والا ڈش انٹینا خریدنا جائز ہے؟
جواب:
[[آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای]]:
Table of Contents
Toggleمذکورہ آلہ اگرچہ مشترک آلات میں سے ہے اور اس بات کی قابلیت رکھتا ہے کہ اس سے حلال استفادہ کیا جائے لیکن چونکہ غالباً اس سے حرام استفادہ کیا جاتا ہے اور اس کے علاوہ اسے گھر میں رکھنے سے دوسرے مفاسد بھی پیدا ہوتے ہیں لہذا اسکا خریدنا اور گھر میں رکھنا جائز نہیں ہے ہاں اگر کسی کو اطمینان ہو کہ اسے حرام میں استعمال نہیں کرے گا اور اسکے نصب کرنے پر کوئی اور مفسدہ بھی مترتب نہیں ہوگا تو اسکے لئے جائز ہے۔[1]
[[آیت اللہ العظمی علی حسینی سیستانی]]:
اس کی اجازت نہیں ہے مگر یہ کہ اسے صحیح پروگرام دیکھنے اور غلط پروگرام نہ دیکھنے کا اطمینان ہو۔[2]