loading

پیش نماز کو فطرہ دینا

سوال :

کیا ہم اپنی مسجد کے پیش امام کو فطرہ دے سکتے ہیں؟براۓ مہربانی رہنمائی کیجیے۔   

جواب:

اگر انہيں بطور امانت ديتے ہيں كہ وہ مستحق لوگوں تك پہنچا ديں ، تو ايسا كيا جا سكتا ہے ۔ نيز اگر وہ خود فقير مومن كے زمرے ميں آتے ہيں تو اس صورت ميں بھى انہيں ديا جا سكتا ہے ۔ بلكہ ايسے سفيد پوش لوگ متقى حضرات ديگر لوگوں سے زيادہ مستحق ہوتے ہيں ۔