loading

نماز مغربین کو جہر سے پڑھنا

سوال :

جو شخص نہیں جانتا تھا کہ نماز مغربین کو بلند آواز سے پڑھنا ضروری ہے اس کی گزشتہ نمازوں کا کیا حکم ہے؟   

جواب:

 مردوں پر ضروری ہے کہ صبح،مغرب اور عشاء کی نمازیں جہر کے ساتھ پڑھیں۔ لیکن اگر کوئی شخص بھول کر آہستہ آواز میں نماز پڑھ لے ،یا مسئلہ نہ جاننے کی وجہ سے جہر سے نہ پڑھے اس کی نماز ٹھیک ہے۔تاہم ضروری ہے کہ اپنی اگلی نمازوں کے لیے جہر او ر اخفاء کے مسائل کا خیال رکھے۔[1] آفیشل ویب سائٹ رہبر معظم۔ [2] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی،مسئلہ۱۔ [3] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ مکارم شیرازی۔