loading

ناصبی کا ذبیحہ

سوال :

ایک ایسا شخص جو خود کو مسلمان کہتا ہے اور جانور ذبح کرتے وقت تمام شرائط کا خیال رکھتا ہے لیکن ہمیں یقین ہے کہ وہ ناصبی ہے اور اہل بیتؑ کے ساتھ دشمنی رکھتا ہے اگر ذبح کرے تو اس جانور کا گوشت حلال ہے یا حرام؟

جواب:

[[آیت اللہ العظمی علی سیستانی]]:

ضروری ہے کہ ذبح کرنے والا مسلمان ہو، ناصبی افراد غیر مسلمان شمار ہوتے ہیں ان کا ذبیحہ حلال نہیں ہے۔[1] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی، مسئلہ۲۶۱۱۔

[[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]]:

قربانی کرنے والا ضروری ہے کہ مسلمان ہو، ناصبی مسلمان شمار نہیں ہوتے اس لیے ناصبی کا ذبیحہ حلال نہیں ہوگا۔[2] آفیشل ویب سائٹ مکارم شیرازی۔