مومن کون ہے؟
{اسلامی داستانیں: داستان نمبر ۱۱۹}
ترجمه: عون نقوی
شیخ محمد بن یعقوب کلینی نے اپنی سند سے نقل کیا ہے :
Table of Contents
Toggleسلیمان بن خالد امام باقرؑ كى خدمت ميں موجود تھے۔ امامؑ نے سلیمان سے پوچھا كہ كيا تم جانتے ہو كہ مسلمان کون ہے؟ سلیمان نے عرض كى يامولاؑ آپ بہتر جانتے ہيں۔ امامؑ نےفرمايا كہ مسلمان وہ ہے كہ جس كى زبان اور عمل سے دوسرے مسلمانوں كو گزند نہ پہنچے۔ پھر امامؑ نے فرمايا كہ كيا جانتے ہو كہ مومن کون ہے؟ سلیمان نے عرض كى كہ يا مولاؑ آپ ہى بہتر جانتے ہيں تو آپ ہى بتائيں۔ امامؑ نے فرمايا كہ مومن وہ ہے كہ جس كو مسلمین اپنے اموال اور جانوں كا امين سمجھتے ہوں۔[1]







