loading

{اسلامی داستانیں: داستان نمبر ۸۳}

مقدس اردبیلیؒ  کا تواضع

مقدس اردبيلىؒ كا تعلق ملت جعفريہ كے ان علماء ميں سے ہے جن پر پورى ملت فخر كرتى ہے۔ آپ ہميشہ سادہ زندگى بسر كرتے تھے۔ اورسيرت امير المومنين ؑ پر عمل كرتے ہوۓ پيوند زدہ لباس پہنتے تھے ۔ نجف اشرف ميں ايك دفعہ ايك زائر نے اپنا ميلا لباس اتار كر انہيں ديا اور كہا كہ آپ ميرے لباس كو جلدى سے دھو ديں۔ مقدس اردبيلىؒ نے زائر كے لباس كو دھونا شروع كيا اسى دوران كسى نے زائر كو بتايا كہ تو نے جنہىں لباس دھونے كے لئے ديا ہے يہ اس وقت كے محدث اعظم اور فقيہ اكبر ہيں۔ زائر پريشان ہوااور ان كےپاس آيا اورمعذرت كى كہ مجھے معاف فرماديں ۔ آپ نے فرمايا كہ كوئى بات نہيں بھائى ۔ مومنين كے حقوق ايك دوسرے كے لباس دھونے سے كہيں زيادہ ہيں اس ميں شرمندہ ہونے كى كوئى ضرورت نہيں ۔[1] پند و تاریخ، ج۳،ص۱۲۔

منابع:

منابع:
1 پند و تاریخ، ج۳،ص۱۲۔