مستحب قربانی عید کے دن یا تین دن
سوال :
ہمارے یہاں بعض اوقات جانور نہ ملنے یا دیگر وجوہات کی بنا پر قربانی ۱۱ ذی الحجہ یا ۱۲ کو انجام دی جاتی ہے اور تین دن تک قربانی ہوتی رہتی ہے؟ سوال یہ ہے کہ عید کے دن ہی قربانی کرنی چاہیے یا دوسرے اور تیسرے دن بھی قربانی کر سکتے ہیں؟
جواب:
[آیت اللہ العظمی سیستانی]:
مستحب قربانی تین دن تک انجام دے سکتے ہیں۔تاہم احتیاط مستحب یہ ہے کہ پہلے دن قربانی انجام دیں۔[1] آفیشل سائٹ آیت اللہ سیستانی۔
[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]:
قربانی کرنے کا استحباب صرف پہلے دن کے لیے مختص ہے۔دوسرے اور تیسرے دن قربانی کا مستحب ہونا ثابت نہیں۔[2] آفیشل سائٹ آیت اللہ مکارم شیرازی۔
منابع: