محرم میں کالا لباس پہننا

محرم میں کالا لباس پہننا

سوال :

سننے میں آیا ہے کہ کالا لباس پہننا مکروہ ہے؟ کیا محرم اور صفر کے ماہ میں کالے کپڑے پہن سکتے ہیں؟

جواب:

[رہبر معظم امام خامنہ ای]:
ایام عزاء امام حسینؑ میں تعظیم شعائر الہی اور حزن و غم کے اظہار کے لیے کالا لباس پہنناباعث ثواب ہے۔[1]

[آیت اللہ العظمی علی سیستانی]:
محرم اور صفر میں کالا لباس پہننا پسندیدہ کام ہے اور اس کی کراہت ثابت نہیں ہے۔[2]

[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]:
پسندیدہ۔ امام حسینؑ کے غم میں کالا لباس پہننا مکروہ نہیں ہے بلکہ ترجیح اس میں ہے کہ کالا لباس پہنا جاۓ کیونکہ اس میں شعائر الہی کی تعظیم مقصود ہے۔[3]

منابع:

آفیشل ویب سائٹ رہبر معظم۔

آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی۔

آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ مکارم شیرازی۔

Scroll to Top