قربانی کے جانور کا عیب دار ہونا
سوال :
اگر جانور کے اندر کوئی ظاہری عیب ہو تو اس کی قربانی قبول ہے؟
جواب:
[آیت اللہ العظمی سیستانی]:
مستحب قربانی میں وہ شرائط و صفات واجب نہیں ہیں جو واجب قربانی میں شرط ہیں ۔پس کانا، لنگڑا کان کٹا یا سینگ ٹوٹا،خصی،یا لاغر جانور کی قربانی دینا جایز ہے۔ اگرچہ احوط(احتیاط سے قریب تر) اور افضل یہ ہے کہ اسکے اجزاء سلامت ہوں اور موٹا ہو، اور مکروہ ہے اپنے پالتو جانور ہی کی قربانی کی جائے۔۔[1] آفیشل سائٹ آیت اللہ سیستانی۔
منابع:
↑1 | آفیشل سائٹ آیت اللہ سیستانی۔ |
---|