قرآنی لفظ بقی کی صرفی تحلیل

قرآنی لفظ بقی کی صرفی تحلیل

تحرير حافظ تقی رضا

03/10/2023

بقی قرآنی لفظ ہےجو قرآن کریم میں کی آیت میں وارد ہواہے۔راغب اصفہانی اور دیگر اہل  لغت نےاس کی تصریح کی ہے  اس لفظ کےمادہ ’’ ب-ق-ی‘‘ ہے جس کےمعنی ’’  کسی شی کا اپنی سابقہ حالت میں باقی رہنا {‘‘۔لفظِ ’’ بَقِیَ ‘‘ }کےمتعدد مشتقات قرآن کریم میں وارد ہوئےہیں۔جن کا اجمالی تعارف پیش خدمت ہے :

Table of Contents

بَقِیَ:

یہ مشتق قرآن مجید میں ۱ مرتبہ وارد ہوا ہے’’سورہ رحمن ۲۷ ‘‘میں یہ صرفی اعتبار سے یہ صیغہ  فعل مضارع مفرد مذکر غائب کا صیغہ{ ’’ یَبۡقَیٰ ‘‘} [1] ہے جس کے معنی ’’ وہ باقی رہنا والا ہے ‘‘ بنے گأ ۔

بَاقٍ

یہ مشتق قرآن مجید میں ۱ مرتبہ وارد ہواہے ’’سورہ نحل ۹۶ ‘‘میں یہ صرفی اعتبار سے یہ صیغہ  اسم فاعل کا صیغہ {’’ بَاقٍ ‘‘ }[2] ہےجس کےمعنی ’’باقی رکھنے والا ‘‘ بنے گا ۔

باب ثلاثی مزید فیہ سے قرآن کریم میں لفظ ’’ بَقِیَ ‘‘ کے متعدد مشتقات وارد  ہوئے ہیں ۔

باب ثلاثی مزید فیہ سے باب افعال وارد ہوا ہے:

اَبۡقَی :

یہ مشتق قرآن مجید میں ۸مرتبہ وارد ہوا ہے ’’سورہ نجم۵۱‘‘ میں یہ صرفی اعتبار سے یہ صیغہ  ماضی معلوم مفرد مذکر غائب کا صیغہ{ ’’ اَبقَی‘‘}[3] ہےجس کے معنی ’’اس نے باقی رکھا ‘‘ بنے گا اس کےعلاوہ یہ مشتق قرآن کریم میں  جگہ وارد ہوا ہیں۔

تُبۡقِی :

یہ مشتق قرآن مجید میں ۱ مرتبہ وار د ہوا ’’سورہ مدثر ۲۸ ‘‘میں صرفی اعتبار سے یہ صیغہ فعل مضارع مفرد مذکر مخاطب کا صیغہ {’’ تُبۡقِی‘‘}[4] ہے جس کےمعنی ’’ تم نے باقی رکھا‘‘بنے گا۔

بَاقِینَ :

یہ مشتق قرآن مجید میں ۲ مرتبہ وارد ہوااہے’’سورہ شعراء ۱۲۰،سورہ صافات ۷۷ ‘‘میں صرفی اعتبار سے یہ صیغہ  جمع مذکر سالم کا صیغہ {’’ بَاقِینَ‘‘ہے} جس کےمعنی ’’ باقی رہنا‘‘ بنےگا۔

بَاقِیَة :

یہ مشتق قرآن مجید میں ۲ مرتبہ وار د ہوا ہے’’سورہ زخرف ۲۸،سورہ حاقہ ۸‘‘ میں یہ صرفی اعتبار سے یہ صیغہ اسم فاعل مفرد مؤنث غائب کا صیغہ{ ’’ بَاقِیَۃ‘‘}ہے جس کے معنی ’’ باقی رہنے والی‘‘ بنےگا۔

بَاقِیَات :

یہ مشتق قرآن مجید میں ۳ مرتبہ وارد ہوا ہیں ’’سورہ  کہف ۴۶،سورہ مریم ۷۶‘‘میں یہ صرفی اعتبار سے یہ صیغہ  اسم فاعل  جمع مؤنث غائب کا صیغہ {’’ بَاقِیَات‘‘}ہے   جس کےمعنی ’’ باقی رہنے والی بنےگا۔

بَقِیّة:

یہ مشتق قرآن مجید میں ۲مر تبہ وارد ہوا ہے’’سورہ بقرہ ۲۴۸،سورہ ھود ۸۶ ‘‘میں صرفی اعتبار سے یہ صیغہ  مصدر کا صیغہ {’’ بَقِیّىة‘‘}ہے جس کےمعنی ’’باقی رہنا ‘‘ بنےگا۔

Scroll to Top