فطرہ بھول جانے کی صورت

فطرہ بھول جانے کی صورت

سوال :

السلام علیکم ۔اگر فطرہ دینا بھول گئے یا کسی صورت بھی رہ جاۓ تو فطرہ کی قضا کا کیا حکم ہے براۓ مہربانی رہنمائی کیجیے۔

جواب:

[رہبر معظم امام خامنہ ای]:
وعلیکم السلام۔فطرہ اگر الگ کر کے رکھا تھا تو وہی ادا کر دیں۔ لیکن اگر جدا بھی نہیں کیا تھا تو احتیاط واجب کی بنا پر ادا و قضا کی نیت کے بغیر فطرہ قربت کی نیت سے دے۔ [1]

[آیت اللہ العظمی علی سیستانی]:
وعلیکم السلام۔ فطرہ بھول جانے کی صورت میں یہ واجب ساقط نہیں ہو جاتا۔ احتیاط واجب کی بنا پر اگر فطرہ وقت پر ادا کرنا بھول جائیں تو ادا و قضا کی نیت کے بغیر فقیر کو دیا جاۓ۔[2]

[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]:
اگر وقت پر فطرہ ادا نہ کر سکیں تو بعد میں احتیاط مستحب کی بنا پر ما فی الذمہ کی نیت سے فطرہ دیں۔ بغیر اس کے کہ ادا و قضا کی نیت کرے۔[3]

Scroll to Top