غیرت کے نام پر قتل
سوال :
سوال یہ ہے کہ پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کیا جاتا ہے اس کا کیا حکم ہے؟ کسی کی بہن یا بیٹی کسی لڑکے کے ساتھ بھاگ جاتی ہے تو لڑکی کے بھائی یا اس کا باپ لڑکی اور لڑکا دونوں کو قتل کر دیتے ہیں؟ایسی صورت میں باپ یا بھائی کو کیا کرنا چاہیے شریعت کیا کہتی ہے؟
جواب:
والدين يا بھائى يا كوئى بھی رشتہ دار ايسا اقدام نہيں كر سکتے۔ اوّلا :گھر سے بھاگ جانے پر قتل سزا نہيں ہے ۔ دوم : اگر گناہ كرتے پكڑے بھى جائيں تو والدين يا بھائى سزا نہيں دے سكتے بلكہ حاكم شرع كے پاس جانا ضرورى ہے ۔ اگر والدين يا بھائى بے گناہ قتل كريں تو وہ قاتل شمار ہوں گے اور ان كے خلاف قانونى كاروائى ہونى چاہيے ۔