{اسلامی داستانیں: داستان نمبر ۹۷}
عمل کرنے کے لیے سوال کرنا چاہیے
ترجمہ: عون نقوی
شیخ محمد بن یعقوب کلینی نے اپنی سند سے نقل کیا ہے:
امام سجاد ؑكے پاس ايك شخص آیا،چند سوالات كئے اور چلا گيا۔ تھوڑى دير بعد دوبارہ آيا اور سوال كرنے لگ گيا امام ؑنے فرمايا كہ علم حاصل كرنےكا مقصد عمل كرنا ہے نہ كہ فقط علم كے انبار اكٹھے كرلينا۔ پھر آپ ؑنے فرماياكہ كتاب مقدس انجيل ميں لكھا ہے كہ جو تم جانتے ہو اور اس پر ابھى تك عمل نہيں كيا تو اس بات كو مت پوچھو كہ جس كو نہيں جانتے۔ جس كو جانتے ہو اور اس پر عمل نہيں كرتے وہ علم ناشكرى اور اللہ تعالى سے دورى كا باعث بنتا ہے ۔[1] محمدی اشتہاردی،محمد،داستان ہای اصول کافی،ص۴۰۔ [2] کلینی،محمد بن یعقوب،الکافی،ج۱،ص۴۴،ح۴۔
منابع:
↑1 | محمدی اشتہاردی،محمد،داستان ہای اصول کافی،ص۴۰۔ |
---|---|
↑2 | کلینی،محمد بن یعقوب،الکافی،ج۱،ص۴۴،ح۴۔ |