عدالتی طلاق کا حکم
سوال :
ایک خاتون نے عدالتی طور پر اپنے شوہر سے طلاق لے لی ہے لیکن اس کے شوہر نے شرعی طور پر ابھی تک اسے طلاق نہیں دی اور دینا بھی نہیں چاہتا۔ بیوی کا نان نفقہ پورا کرتا ہے اور نا اس کو طلاق دیتا ہے تو کیا یہ خاتون اب کسی اور سے شادی کر سکتی ہے؟
جواب:
[آیت اللہ العظمی علی سیستانی]:
اگر طلاق کی شرعی شرائط کو پورا نہیں کیا گیا تو یہ طلاق باطل ہے۔ شریعت میں عدالتی طلاق کی کوئی حیثیت نہیں جب تک کہ شرعی طور پر تمام شرائط کے ساتھ طلاق واقع نہ ہو جاۓ خاتون اپنے شوہر کی بیوی رہے گی۔ لیکن حاکم شرعی سے رجوع کر سکتی ہے اگر وہ مصلحت سمجھے تو طلاق جاری کرے گا۔ [1]آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی۔
منابع: