loading

{اسلامی داستانیں: داستان نمبر ۱۴}

عثمان بن حنیف کی توبیخ

امیرالمومنینؑ  كو خبر ملى كہ بصرہ ميں آپكے نمائندے اور آپكے مقرر كردہ حاكم عثمان بن حنيف نے ايك ايسى محفل ميں شركت كى ہے جس ميں صرف امير شريك تھے اور كسى غريب كو محفل مىں شريك ہونے كى اجازت نہ تھى۔اس پر امير المومين ؑ نے فرمايا : ميں جوكچھ چاہوں مجھے ميسر آسكتاہے ۔ كھانے پينے ، اور پہننے كى بہترين چیزیں ميرے لئے موجود ہيں ليكن يہ امر محال ہے كہ ميں نفسانى خواہشات كو اپنے آپ پر مسلط كرلوں۔كيا ميں سير ہوكر كھالوں اور كوئى كوفہ، شام، يمامہ اور خلیج فارس كے ساحلوں پراور حجاز ميں  ايسا شخص ہو كہ جسے روٹى كا ايك ٹكڑا بھى میسر نہ ہو،كيا ميں اپنا پيٹ بھر كر سو رہوں اور ميرے اردگرد ايسے لوگ ہوں جن كے پيٹ خالى  ہوں۔[1] شہید مطہری، مرتضی،اسلامی داستانیں،ص۵۸۔

منابع:

منابع:
1 شہید مطہری، مرتضی،اسلامی داستانیں،ص۵۸۔