طلاق کا حق
سوال :
کیا لڑکی نکاح کے ضمن میں یہ شرط رکھ سکتی ہے کہ شوہر کے دوسری شادی کرنے کی صورت میں اسے طلاق کا حق حاصل ہو؟
جواب:
[[آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای]]:
Table of Contents
Toggleعورت کے لئے طلاق کے حق کی شرط رکھنا باطل ہے، مگر یہ شرط رکھے کہ عورت طلاق جاری کرنے میں مرد کی وکیل ہو کہ اگر اس نے دوسری شادی کی تو عورت شوہر کی جانب سے خود کو طلاق دے دے؛ اس صورت میں شرط صحیح ہے۔[1]
[[آیت اللہ العظمی علی حسینی سیستانی]]:
اگر شوہر کی جانب سے طلاق دینے کی وکیل ہو تو خود کو طلاق دے سکتی ہے ورنہ نہیں۔[2]