صلہ رحمی ہر حال میں ضروری
اسلامی کهانی: ۱۲۴
ترجمه: عون نقوی
عبداللہ بن سنان کہتے ہیں کہ ایک دن میں امام صادقؑ کی خدمت ميں حاضر ہوا اور اپنے چچا زاد کی شکایت کی۔ میں نے ان سے عرض کی کہ وہ میرے ساتھ قطع رحم کرتا ہے لیکن میں نے اکثر کوشش کی کہ اس کے ساتھ صلہ رحم کروں لیکن وہ اس کی رعایت نہیں کرتا، کیا آپ مجھے اجازت دیتے ہیں کہ میں بھی اس سے قطع رحم کر لوں؟ امام صادقؑ نے فرمایا: اگر تو صلہ رحم کرتا ہے اور وہ نہیں کرتا تو اللہ تعالی تب بھی اپنی رحمت نازل کرتا رہے گا لیکن اگر تو نے بھی قطع رحمی کر دی اور اس نے بھی تو اللہ تعالی تم ہر دو سے اپنی رحمت کو قطع کر دے گا۔[1]
Table of Contents
Toggle







