شوگر کے مریض کا روزہ رکھنا
سوال :
شوگرکے مریض افراد کو دن میں ایک یا دو بار انسولین کا ٹیکہ لگانا پڑتا ہے اور ان کے کھانے میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، کیونکہ اس سے خون میں شوگر کی سطح گر جاتی ہے اور اس کے نتیجے میں بے ہوشی طاری ہو جاتی ہے، بعض اوقات ڈاکٹر انہیں دن میں کھانا چند مرتبہ کھانے کا مشورہ دیتے ہیں، کیا اس شخص کا روزہ رکھنا ضروری ہے؟
جواب:
[[آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای]]:
Table of Contents
Toggleاگر مریض جانتے ہیں کہ فجر سے غروب آفتاب تک کھانے پینے سے پرہیز کرنا ان کو نقصان پہنچائے گا یا نقصان کا اندیشہ ہو تو ان پر روزہ فرض نہیں ہے بلکہ روزہ رکھنا جائز نہیں ہے۔۔[1]
[[آیت اللہ العظمی حسینی سیستانی]]:
ایسے مریض کا روزہ رکھنا درست نہیں ہے جس سے اس کو نقصان ہو (مثلا روزے سے بیماری بڑھے، یا علاج کی مدت میں اضافہ ہو، یا درد میں شدت پیدا ہو)۔[2]