loading

{اسلامی داستانیں: داستان نمبر ۸۵}

سلمان فارسیؓ سے جھگڑا

ايك دن حضرت سلمان فارسىؓ سے ايك عربى كا جھگڑا ہوگيا ، اس عربى نے اپنى عربیت كا تعصب دكھاتے ہوۓ ازراہِ تكبر سلمانؓ سے كہا : تیری حیثیت ہى كياہے؟

يہ سن كر حضرت سلمان فارسىؓ نے فرمايا:  تيرى اور ميرى دونوں كى ابتداء نجس نطفہ ہے اور تيرى اور ميرى انتہا بدبودار مردار ہے ۔ جس كى نيكيوں كا پلڑا آخرت ميں بھارى ہووہ محترم او رجس كى نیکیوں کا پلڑا ہلكا ہوا وہ زلیل ہے۔‘‘ ۔[1] پند و تاریخ، ج۳،ص۳۹۔

منابع:

منابع:
1 پند و تاریخ، ج۳،ص۳۹۔