loading

سفر کے احکام اور روزہ

سوال :

سلام علیکم ۔میرا سوال یہ ہے کہ میں نے کل سعودی عرب سے پاکستان کی طرف سفر کیا۔ سعودی عرب میں کل ۳۰ رمضان المبارک تھی اور آج عید۔جبکہ آج میں پاکستان میں پہنچا ہوں تو ادھر ۳۰ رمضان ہے۔ میں آج کے دن عید کرونگا یا تیسواں روزہ رکھوں گا؟   

جواب:

[رہبر معظم امام خامنہ ای]:

وعلیکم السلام۔ اگر آپ پاکستان پہنچ گئے ہیں تو آپ کی عید اور روزہ پاکستان کی رؤیت کے مطابق ہوگی۔ اس لیے اگر آج پاکستان میں رؤیت نہیں ہوئی تو اور ۳۰واں روزہ ہے تو آپ پر روزہ رکھنا واجب ہے۔[1] دفتر رہبرمعظم ۔

[آیت اللہ العظمی علی سیستانی]:

وعلیکم السلام۔ پاکستان پہنچ جانے کی صورت میں عید اور روزہ پاکستان کے مطابق ہوگا۔[2] دفتر آیت اللہ سیستانی۔

[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]:

وعلیکم السلام۔ آپ جس جگہ موجود ہے وہاں کے مطابق روزہ اور عید ہوگی چاہے اس صورت میں ۲۸ یا ۳۱ روزے بھی بن رہے ہوں۔[3] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ مکارم شیرازی۔

منابع:

منابع:
1 دفتر رہبرمعظم ۔
2 دفتر آیت اللہ سیستانی۔
3 آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ مکارم شیرازی۔