سحری کھانے کا حکم
سوال :
کیا سحری کھانا ضروری ہے؟ اگر ایک شخص سحری کے وقت سویا رہتا ہے اور صبح کی نماز کے وقت جاگتا ہے اس کے روزے کا کیا حکم ہے؟
جواب:
[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]:
سحری کھانا خودواجب نہیں بلکہ مستحب ہے ۔ اگر سحری کا وقت گزر جاۓ تو سحری کھاۓ بغیر روزہ رکھنا واجب ہو جاۓ گا۔البتہ وہ افراد جن کو معلوم ہو کہ اگر سحری نہ کھائیں تو روزہ کھولنے پر مجبور ہو جائیں گے ان کے لیے واجب ہے کہ سحری کھائیں۔[1] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ مکارم شیرازی۔
منابع: