{اسلامی داستانیں: داستان نمبر ۸}
زیادہ طلاقیں دینے والا شخص
رسول اكرم ﷺ كى اىك شخص سے ملاقات ہوئى ۔آپ ﷺ نے اس سے پوچھا تم نے اپنى بىوى مىں كىا برائى دىكھى كہ اسے طلاق دى؟اس نے كہا كوئى برائى نہىں دىكھى۔پھراس شخص نے اىك اور شادى كى اور اس بىوى كو بھى طلاق دے دى ۔آنحضرت ﷺ نے پھراس سے پوچھا تم نے اپنى دوسرى بىوى كو كىوں طلاق دى اس مىں كىا برائى دىكھى ؟ اس نے كہا كوئى برائى نہىں دىكھى۔پھر اس شخص نے تىسرى شادى كى اور تىسرى بىوى كو بھى طلاق دے دى۔رسول اكرمﷺ نے اس شخص كے بارے مىں سنا تو ارشاد فرماىا : اللہ تعالىٰ دشمن ركھتاہے اور لعنت بھىجتا ہے اىسے مردوں پر جو بار بار بىوى بدلنے كے شوقىن ہوں اور اىسى عورتوں پر جو بار بار شوہر بدلنے كى خوہش مند ہوں۔[1] شہید مطہری، مرتضی،اسلامی داستانیں،ص۳۴۔
منابع:
↑1 | شہید مطہری، مرتضی،اسلامی داستانیں،ص۳۴۔ |
---|