loading

ذبح کی شرائط کو بھول جانا

سوال :

اگر ذبح کرتے وقت جانور کو قبلہ رخ کرنا بھول جائیں یا بسم اللہ پڑھنا بھول جائیں تو جانور حلال ہے یا حرام؟

جواب:

[[آیت اللہ العظمی علی سیستانی]]:

اگر دونوں کام بھول جاۓ تو حلال ہے، لیکن اگر جان بوجھ کر جانور کو قبلہ رخ نہ کرے یا جانتے بوجھتے ہوۓ ذبح کے وقت اللہ کا نام نہ لے تو جانور حرام ہوگا۔[1] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی، مسئلہ۲۶۱۱۔

[[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]]:

فراموشی کی صورت میں حلال ہے ۔ اگر عمدا ان دو کاموں میں سے کوئی ایک انجام نہ دے تو ذبیحہ حرام ہے۔[2] آفیشل ویب سائٹ مکارم شیرازی،مسئلہ۲۲۲۳۔