دل کی آنکھ سے خدا کا دیدار
{اسلامی داستانیں: داستان نمبر ۱۱۱}
ترجمه: عون نقوی
شیخ محمد بن یعقوب کلینی نے اپنی سند سے نقل کیا ہے:
Table of Contents
Toggleايك خارجی امام باقرؑ كى خدمت ميں حاضر ہوا اور كہا: اے ابو جعفر! كس كى پرستش كرتے ہو؟
امام نے فرمایا: اللہ تعالی کی۔
خارجى: خدا كو ديكھا ہے؟
امام: ظاہرى آنكھيں اس كو نہيں ديكھ سكتيں البتہ قلوب نے حقيقتِ ايمان كى وجہ سے اس كاديدار كيا ہے۔ اللہ تعالیک کی پاک ذات کو قياس اور تشبيہ سے نہيں پہچانا جا سكتا، نہ حواس اسے درك كر سكتےہيں، وہ ہم انسانوں جيسا بھى نہيں ہے بلكہ نشانيوں كے ذريعے پہچانا جا سكتا ہے، وہ اپنى عدالت ميں ظلم نہيں كرتا، وہي خدا لائق پرستش ہے اور تمام جہانوں كا معبودِ يكتا ہے۔







