دس محرم کے دن دنیوی کام کرنا
سوال :
عاشورہ کے دن کام کرنا حرام ہے یا مکروہ؟کیا اس دن خرید و فروخت کر سکتے ہیں؟
جواب:
[رہبر معظم امام خامنہ ای]:
بذات خود حرام نہیں ہے ۔لیکن شائستہ یہ ہے کہ ان ایام میں انسان عزاداری میں مشغول رہے اور خود کو اجرِ عظیم سے محروم مت کرے۔ [1] آفیشل ویب سائٹ رہبر معظم،مسئلہ۱۵۔
[آیت اللہ العظمی علی سیستانی]:
سزاوار ہے کہ اہل بیت عصمت و طہارت ؑکی شہادت کے ایام میں دوکان دار لوگ اپنی دوکان کو بند کریں بلکہ دوکان کا کھولے رکھنا اگر اہل بیت ؑ کی بے حرمتی شمار ہو تو پرہیز کریں۔[2]آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی،مسئلہ۶۔
[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]:
روز عاشورہ کام کرنا بذات خود حرام نہیں ہے لیکن مناسب یہ ہے کہ ایک وقت عزاداری کے ساتھ مختص کرے۔[3] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ مکارم شیرازی۔