{اسلامی داستانیں: داستان نمبر ۹}
رسول اللہ ﷺ سے خواتین کی شکایت
مدىنہ كى مسلمان عورتوں نے اىك خاتون كو اپنا نمائندہ بناكر رسول اكرمﷺ كى خدمت مىں بھىجا۔ اس خاتون نے عرض كى: ىارسول اللہ ﷺ ہم عورتىں آپؑ پر اىمان لائى ہىں آپؑ فقط مردوں كے پىغمبر تو نہىں ہىں۔ہم عورتىں گھروں مىں رہتى ہىں جبكہ سارے اہم فرائض اور ثواب كے كام مرد كرجاتے ہىں اور ہم محروم رہ جاتى ہىں ۔جمعہ و جماعت، بىماروں كى عىادت ،جنازوں مىں شركت، بار بار حج كرنا اور سب سے بڑھ كر راہِ خدا مىں جہاد ۔رسول اكرمﷺ نے ارشاد فرماىا:’’اے خاتون! عورتىں اس سب سے محروم نہىں ہىں ۔اگر عورت گھر كو اچھى طرح سے چلاۓ اور شوہر كا خىال ركھے اور گھر كى چار دىوارى كے پاكىزہ ماحول كو اختلافات كے غبار سے آلودہ نہ ہونے دے تو اس كا اجر و ثواب ان تمام كاموں كے برابر ہے جو مرد كرتے ہىں۔[1] شہید مطہری، مرتضی،اسلامی داستانیں،ص۴۲۔
منابع:
↑1 | شہید مطہری، مرتضی،اسلامی داستانیں،ص۴۲۔ |
---|