خلیفہ ہارون کی قیمت
ايك دن ہارون رشيد بہلول كے ساتھ حمام گيا ، وہاں پہنچ كر اس نے مزاحيہ انداز ميں پوچھا كہ بہلول بتاؤ اگر ميں غلام ہوتا تو ميرى كتنى قيمت ہوتى؟ تو بہلول نے اسے جواب ديا كہ تقريبا پچاس دينار! ہارون نے غصے ميں كہا كہ كيا تم ديوانے ہو ؟پچاس دينار تو ميرى لنگى كى قيمت ہے !بہلول نے كہا ميں نے بھى صرف لنگى كا ہى حساب بتايا ہے تمہارى قيمت تو كچھ نہيں ہے۔
نتیجہ و مقام عبرت ونصیحت :
Table of Contents
Toggleاس كہانى سے ہميں يہ سبق ملتا ہے كہ انسان كى قيمت اس كا لباس اس كا منصب اور اس كا خاندانى نسب نہيں بلكہ انسان كى قيمت اس كا عمل اور كردار ہے جيسا كہ روايات ميں بھى وارد ہوا كہ جس شخص كى ہمت صرف كھانا پينا اور اوڑھنا بچھونا ہے اور بس ۔اس كى قيمت بھى بس وہى ہے كہ جو اس كے جسم سے باہر نكلتا ہے۔[1]