{اسلامی داستانیں: داستان نمبر ۷۹}
خدا کے وجود کی دلیل
امام صادق ؑسے پوچھا گيا كہ آپ كے پاس خدا کے وجود پر کیا دلیل ہے؟ امام ؑ نے جواب ديا:ميرا وجود اور ميرى ہستى خدا كى دليل ہے۔ كيونكہ ميں اگريہ كہوں كہ ميں اپنے وجود كا خود ہى بنانے والا ہوں تويہ دعوىٰ دو باتوں ميں سے ايك ہوگا۔ پہلى يہ كہ ميں نے وجود كو اس وقت بنايا جب كہ ميں موجود تھا اور يہ لا حاصل ہے۔ دوسرى يہ كہ ميں نے اپنے وجود كواس وقت بنايا جب ميں خود موجود نہ تھا تو يہ محال ہے كيونكہ عدم اپنے آپ كو وجود ميں تبديل نہيں كرسكتا۔ اس لئے مجھےيقين ہے كہ ايك ہستى نے مجھے پيدا كيا ہے او راس پر عدم محال ہے۔[1] پند و تاریخ، ج۳،ص۲۲۔
منابع:
↑1 | پند و تاریخ، ج۳،ص۲۲۔ |
---|