حیوان کو ذبح کرنے کی شرائط
سوال :
حیوان ذبح کرتے وقت کون سی باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟
جواب:
[[آیت اللہ العظمی علی سیستانی]]:
۱۔ ذبح کرنے والا مسلمان ہو۔
۲۔ لوہے کی چھری یا چاقو سے ذبح کیا جاۓ۔
۳۔حیوان روبقبلہ ہو۔
۴۔ذبح کرتے وقت اللہ تعالی کا نام لیا جاۓ۔(ضروری ہے کہ ذبح کرنے والا بسم اللہ ، اللہ اکبر یا صرف اللہ کہہ دے کافی ہے)
۵۔ذبح کرنے کے بعد حیوان حرکت کرے۔
۶حیوان کے بدن سے خون کا معمول کے مطابق خون نکلے۔
۷۔حیوان کو گلے کی طرف سے ذبح کیا جاۓ،اور ذبح کے ارادے سے چاقو چلاۓ تو حلال ہوگا، اگر غیر ارادی طور پر ذبح ہو جاۓ حلال نہیں ہوگا۔[1] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ سیستانی۔
آیت اللہ سیستانی کے نزدیک حیوان ذبح کرتے وقت ان سات شرائط کو پورا کرنا ضروری ہے۔ اگر ان میں سے کوئی ایک شرط بھی پوری نہ ہو تو جانور حلال نہ ہوگا۔
[[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]]:
۱۔ ذبح کرنے والا مسلمان ہو۔
۲۔ لوہے کی چھری یا چاقو سے ذبح کیا جاۓ۔
۳۔حیوان روبقبلہ ہو۔
۴۔ذبح کرتے وقت اللہ تعالی کا نام لیا جاۓ۔(ضروری ہے کہ ذبح کرنے والا بسم اللہ ، اللہ اکبر یا صرف اللہ کہہ دے کافی ہے)
۵۔ذبح کرنے کے بعد حیوان حرکت کرے۔[2] آفیشل ویب سائٹ مکارم شیرازی۔
آیت اللہ مکارم شیرازی کے نزدیک حیوان ذبح کرتے وقت ان پانچ شرائط کا خیال رکھنا ضروری ہے۔
منابع: