حُمید بن مثّنی
تحرير: سید محمد حسن رضوی
2021-09-20
ابو المعزاء حُمید بن مثّنی کی توثیق قدماء میں سے نجاشی اور طوسی نے کی ہے اور انہی کے اقوال کی بناء پر متأخر علماء رجال نے ان کی وثاقتِ خاص کو ذکر کیا ہے۔
Table of Contents
Toggleرجالی تفصیلات كا جدول
| ۱۔ نام : | حُمید بن المثّنی [1] | ||||||||
| ۲۔ کنیت: | ابو المعزاء[2] | ||||||||
| ۳۔لقب/ نسبت: | کوفی، بجلی [3]، صیرفی[4] | ||||||||
| ۴۔ رجالی حیثیت: |
| ||||||||
| ۵۔طبقہ: | آپ امام جعفر صادق # اور امام موسی کاظم# کے صحابی ہیں اور انہی سے روایات کو نقل کرتے ہیں۔[7][8] |
علمی تبصره
حُمید بن مثّنی کی وثاقت و جلالت کی تصریح علماءِ رجال کی جانب سے وارد ہوئی ہے جس کی وجہ سے ان کی وثاقت میں کسی قسم کا شک و شبہ نہیں پایا جاتا۔شیخ صدوق اور شیخ طوسی کا ابو المعزاء تک طریق صحیح ہے۔ [9]







