حمل گرانا
سوال :
اگر ایک خاتون حمل نہیں گراتی تو اس کی یا اس کے خاندان کی عزت آبرو خاک میں مل جا ۓ گی اس صورت میں وہ حمل گرا سکتی ہے؟
جواب:
[[آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای]]:
Table of Contents
Toggleحمل گرانا شرعی طور پر حرام ہے۔ اور جو صورت سوال میں بیان ہوئی ہے اس میں بھی حمل گرانے کا جواز موجود نہیں ہے۔[1]
[[آیت اللہ العظمی علی حسینی سیستانی]]:
حمل ٹھہر جانے کے بعد اسے گرانا کسی بھی صورت میں جائز نہیں ہے مگر یہ کہ ماں کی جان کو خطرہ ہویا بچہ کا باقی رہنا ماں کے لیے بہت سخت اور غیر قابل تحمل ہو اور اس سے نجات کا سقط کے سوا کوئی راستہ نہ ہو اس صورت میں بچہ میں روح آنے سے پہلے سقط کرنا جایز ہوگا، لیکن روح آنے کے بعد اس کا سقط کرنا کسی بھی حالت میں جایز نہیں ہے۔۔[2]