{اسلامی داستانیں: داستان نمبر ۸۴}
حضرت عیسیؑ کا تواضع
ايك دفعہ حضرت عيسیؑ نے حواريوں سے فرمايا : تم سے مجھے ايك حاجت ہے۔ حواريوں نے كہا: ہم آپؑ كى حاجت پورى كريں گے۔ آپ اٹھے او ران سب كے پاؤں دھوۓ ۔ حواريوں نے كہا: ہمارا حق بنتا تھا كہ ہم آپ ؑ كے پاؤں دھوتے ، آپ ؑ نے يہ كيا زحمت فرمائى ہے؟ حضرت عيسىؑ نے فرمايا : ميں نے اس لئے تمہارے پاؤں دھوۓ ہيں تاكہ تم بھى ميرے بعد لوگوں كے پاؤں دھوؤ۔ عالم كو چاہئے كہ وہ تواضع كى ابتداء كرے ۔ ميرے بعد تم بھى ميرى طرح سے تواضع كرنا۔پھر آپ ؑ نے فرمايا : تواضع سے ہى دانش و حكمت كى بنياد ركھى جاسكتى ہے تكبر سے نہيں۔ كيونكہ پيداوار نرم زمين ميں ہوتى ہے پہاڑ پر نہيں ہوتى۔[1] پند و تاریخ، ج۳،ص۳۵۔
منابع:
↑1 | پند و تاریخ، ج۳،ص۳۵۔ |
---|