حدیث کساء کی سند
سوال :
كیا حدیث کساء کی سند صحیح ہے ؟ اور اس میں جو حضرت جبرائیل ؑ کا کسا میں داخل ہونا بتایا گیا ہے وہ درست ہے ؟
جواب:
حديث كساء صحيح السند ہے جوكہ مختلف عبارات كے ساتھ آئى ہے۔ بالفاظِ ديگر حديث كساء كا مركزى مضمون تواتر كى حد تك آيا ہے ليكن اس كے الفاظ مختلف روايات ميں مختلف وارد ہوئے ہيں ۔ جہاں تك وہ حديث كساء ہے جو طويل صورت ميں وارد ہوئى اور پورا واقعہ اس ميں بيان كيا گيا ہے وہ واقعہ ۹ صدى ھجرى كى كتاب ميں وارد ہوا ہے ۔ اس سے پہلے كى كتابوں ميں اس قدر طويل واقعہ كے ہمراہ حديث وارد نہيں ۔
مختصر يہ كہ حديث كساء اس مقدار ميں حدِ تواتر تك ہے كہ نبى اكرم ص نے ايك چادر ميں امام على ع ، جناب زہراء س اور امام حسن و حسين عليہما السلام كو جمع كر كے دعا كى ۔ اس ميں اور كوئى بشر شريك نہيں ہوا ۔ يہ امتياز باقى آئمہ ع كو بھى حاصل نہيں ہوا اس ليے بعض روايات ميں اس فضيلت كو جدا كر كے بيان كيا گيا ہے ۔ اس كے علاوہ جو طويل واقعہ ذكر كيا جاتا ہے وہ مضبوط اسانيد كے ساتھ وارد نہيں ہوا۔