{اسلامی داستانیں: داستان نمبر ۶۵}
جھوٹے مصائب پڑھنے والا ذاکر
ايك شخص ايك بہت ہى بزرگ عالم دين كے پاس آيا اور كہا كہ ميں نے رات كو ايك بھیانک خواب ديكھا ہے ۔اس بزرگ نے پوچھا كہ تمہارا خواب كيا تھا؟ اس نے جواب ديا: ميں نے خواب ميں ديكھا كہ اپنے دانتوں كے ساتھ امام حسين ؑكے بدن كا گوشت نوچ رہا ہوں۔ وہ عالم يہ سن كر لرز گئے ۔ انہوں نے سر جھكا ليا اور كچھ دير تك سوچا ۔ پھر كہا : شايد تم مرثیہ خوان ياذاكر ہو؟ اس نے كہا: جى ہاں ! انہوں نے فرمايا : تو تم سرےسے مرثيہ خوانى ہى ترك كردويا پھر معتبر كتابوں سے نقل كيا كرو۔ تم اپنى ان جھوٹى روايات كے ساتھ امام حسين ؑ كا گوشت اپنے دانتوں سے نوچتے ہو۔ يہ خداوند كى مہربانى ہے كہ اس نے اس خواب كے ذريعے تمہيں خبردار كردياہے۔[1] شہید مطہری، مرتضی،اسلامی داستانیں،ص۳۵۱۔
منابع:
↑1 | شہید مطہری، مرتضی،اسلامی داستانیں،ص۳۵۱۔ |
---|