جوتوں کے ساتھ نماز پڑھنا
سوال :
کیا جوتے پہن کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟ اگر ایک شخص بہت ہی سخت ڈیوٹی پر مامور ہو اور بہت شدید سردی ہو تو کیا جوتوں سمیت نماز پڑھنا جائز ہے؟
جواب:
[رہبر معظم امام خامنہ ای]:
اگر انگوٹھے کے زمین پر لگنے سے جوتے مانع بن رہے ہوں تو جائز نہیں ،مگر یہ کہ نماز خوف پڑھ رہا ہو۔[1] سائٹ ہدانا۔
[آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی]:
پیر کے انگوٹھے اگر زمین پر لگ رہے ہوں تو کوئی مشکل نہیں۔ نماز کے سجود میں ضروری ہے کہ بدن کے سات اعضاء جن میں پیروں کے انگوٹھے بھی شامل ہیں ،زمین پر لگ رہے ہوں۔ اگر جوتے پہننے سے پیر زمین پر نہیں لگ پاتے تو جائز نہیں۔[2] آفیشل ویب سائٹ آیت اللہ مکارم شیرازی۔
منابع: