بد ترین لوگ کون ہیں؟
{اسلامی داستانیں: داستان نمبر ۱۱۳}
ترجمه: عون نقوی
شیخ محمد بن یعقوب کلینی نے اپنی سند سے نقل کیا ہے:
Table of Contents
Toggleایک دن رسول اللہ ﷺ نے اپنے اصحاب سے پوچھا کہ کیا تم لوگ جاننا چاہوگے کہ تم میں سے بد ترین لوگ کون ہیں؟ اصحاب نے عرض كى يا رسول اللہ: جى ہاں!
رسول اللہ ﷺ نے فرمايا: تم ميں سے بد ترين لوگ وہ ہیں جو:
۱۔ گپ شپ كے لئے گھومتے پھرتے ہيں۔
۲۔ دو دوستوں كے مابين جدائى ڈالتے ہيں۔
۳۔ اور نيك لوگوں كى عيب جوئى كرتے ہيں۔[1][2]







