{اسلامی داستانیں: داستان نمبر ۳۷}
ایک عربی بدو کی گھبراہٹ
ايك روز ايك عرب بدو ايك حاجت لے كر رسول اكرم ﷺ كى خدمت ميں حاضرہوا ۔جو باتيں اسں نے سن ركھى تھیں كہ رسول اكرمﷺ كتنى عظيم شخصيت ہيں ،اس بنا پر اس پر آپﷺ كا رعب طارى ہوگيا اور اس كى زبان لڑكھڑانے لگى ۔يہ ديكھ كر رسول اكرمﷺ پريشان ہوگئے اور فرمايا : كيا مجھے ديكھ كر تمہارى زبان ميں لرزاہٹ پيدا ہوگئى ہے؟ پھر آپ اس سے بغل گير ہوگئے اور فرمانے لگے كہ گھبراؤ نہيں ،مىں جابر فرمانرواؤں ميں سے نہين ہوں ،ميں تو اس عورت كا بيٹا ہوں جو اپنے ہاتھوں سے بھيڑوں كا دودھ دوہا كرتى تھى ۔ميں تو تمہارے بھائى كى طرح ہوں۔تمہارى جو حاجت ہو بلا جھجك بيان كرو۔[1] شہید مطہری، مرتضی،اسلامی داستانیں،ص۱۶۴۔
منابع:
↑1 | شہید مطہری، مرتضی،اسلامی داستانیں،ص۱۶۴۔ |
---|