loading

{اسلامی داستانیں: داستان نمبر ۴۴}

ایک عالم کو سوال کا جواب نہ آیا

مرحوم شيخ انصارى رضوان اللہ عليہ ايك ايسے بزرگ تھے جو علم و تقوىٰ ميں نابغہ روزگار تھے۔ آج بھى علماء ان كے كلام كى باريكيوں پر دسترس حاصل ہوجانے پر فخر محسوس كرتے ہيں ۔ جب آپ تشريف لاتے تھے تو لوگ آپ سے بعض چيزوں كے بارے ميں سوال كرتے تھے ۔اگر آپ كسى سوال كا جواب نہيں جانتے تھے تو جان بوجھ كر بہ آواز بلند كہتے تھے : ’’ ميں نہيں جانتا، ميں نہيں جانتا‘‘ آپ ايسا اس لئے كرتے تھے كہ شاگرد سمجھ ليں كہ اگر وہ كوئى چيز نہ جانتے ہوں تو انہيں شرم نہيں آنى چاہئے كہ ميں نہيں جانتا۔[1] شہید مطہری، مرتضی،اسلامی داستانیں،ص۲۰۰۔

منابع:

منابع:
1 شہید مطہری، مرتضی،اسلامی داستانیں،ص۲۰۰۔