انقلابی ترانے سننے کا حکم
سوال :
کیا ایسے انقلابی نغمے سننا جائز ہے کہ جس میں پیانو ،بانسری اور طبلہ وغیرہ بجایا جاتا ہو؟؟
جواب:
[[آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای]]:
Table of Contents
Toggleاگر غنا ہے یعنی ایسی آواز جو گلے میں پھیری جاۓ اور راہ خدا سے منحرف کر دے تو ایسی صورت میں سننا حرام ہے۔راہ خدا سے منحرف کرنے والی آواز کا مطلب یہ ہے کہ جو اپنی خصوصیات کی وجہ سے انسان کو خداوند متعال اور اخلاقی فضائل سے دور کرتی ہے۔ایسی خصوصیات کی حامل آواز کی تشخیص کا معیار عرف عام ہے۔لیکن اگر غنا نہیں ہے تو کوئی حرج نہیں ہے۔[1]
[[آیت اللہ العظمی علی حسینی سیستانی]]:
اگر موسیقی لھو لعب کی محافل کی طرز پر ہو تو اسکا سننا جائز نہیں۔[2]