امام زمان کے با ر ے میں امام صادق کا فرمان
شیخ محمد بن یعقوب کلینی نے اپنی سند سے نقل کیا ہے:
Table of Contents
Toggleابو حمزہ کہتے ہیں کہ میں امام صادقؑ کے محضر میں موجود تھا۔ میں نے عرض کیا: کیا صاحب الامر (قائم آل محمد) آپ ہیں؟
امام صادقؑ: نہیں۔
ابو حمزہ: کیا آپ کے فرزند ہیں؟
امام صادقؑ: نہیں۔
ابو حمزہ: کیا آپ کے فرزند کے فرزند (پوتے) ہیں؟
امام صادقؑ: نہیں۔
ابو حمزہ: کیا آپ کے فرزند کے فرزند کے فرزند (پڑپوتے) ہیں؟
امام صادقؑ: نہیں۔
ابو حمزہ: وہ کون ہیں؟
امام صادقؑ: قائم وہ ہیں جو زمین کو جس طرح سے وہ ظلم و جور سے پر ہوگی، عدل و انصاف سے بھر دیں گے۔ وہ عصرِ فترت (جس عصر میں امام موجود نہ ہو) میں ہونگے۔ جس طرح رسول اللہ ﷺ اس زمانے میں آۓ تھے جب رسول موجود نہ تھے۔[1][2]